عمان: لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 437افراد گرفتار

پیر 10 اکتوبر 2016 16:48

عمان: لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 437افراد گرفتار

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): وزارتِ افرادی قوت اور سکیورٹی اتھارٹیز کی مشترکہ کو ششوں سے عمان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 429کمرشل ورکرز ،46 زرعی ورکر، 62گھریلو ملازمین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے افرا د میں سے متعدد کے ویزوں کی معیادختم ہو چکی تھی ۔ جبکہ کچھ ایسے بھی تھے جو اپنی کفیلوں سے بھاگ کر کا م کرنے میں مصروف تھے ۔ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مسقط گورنریٹ میں دیکھنے میں آئیں جن میں 110 غیر ملکی افراد کا گرفتار کیا گیا۔ البطیناء میں پکڑے جانے والے افراد کی تعداد 90رہی ۔ وزارتِ لیبر کی طرف سے 291افراد کو سلطنت سے بے دخل بھی کیا گیا۔