ْکور کمانڈر پشاور کا ہنگو کا دورہ ٬ اہل تشیع ٬اہل سنت مشران و مذہبی شخصیات سے سے ملاقاتیں

محرم الحرام امن ٬رواداری اور اخوت کا درس دیتا ہے٬اہل تشیع ٬اہلسنت علماء کرام ٬مشران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیکر امن دشمن قوتوں کا ناپاک عزائم خاک میں ملائیں٬لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان

پیر 10 اکتوبر 2016 16:40

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کا ہنگو کا دورہ۔ہنگو کے اہل تشیع اور اہل سنت مشران اور مذہبی شخصیات سے سے ملاقاتیں۔ محرم الحرام امن ٬رواداری اور اخوت کا درس دیتا ہے۔اہل تشیع اور اہل سنت علماء کرام اور مشران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیکر امن دشمن قوتوں کا ناپاک عزائم خاک میں ملائیں۔

باہمی ہم آہنگی کے لئے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جانا ضروری امر ہے۔ان خیالات کا اظہارکور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے پیر کے روزدورہ ہنگو کے موقع پر اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹرہنگو میں اہل تشیع اور اہل سنت کے علماء کرام٬مشران سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پرآئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ شاہین خٹک ٬بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان ٬کمشنر کوہاٹ ڈویژن مسرت حسین٬کمانڈنٹ ایف سی ٹل سکائوٹس کرنل منیر٬کمانڈنگ آفیسر ہنگو کرنل گوہر٬ڈی سی احسان اللہ٬ڈی پی او شاہ نظر٬پی اے اورکزئی زبیر خان سمیت شیعہ سنی مشران ٬علماء کرام موجود تھے۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا کہ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے جو کہ امن ٬اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔اور محرم الحرام کے دوران امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کا قلع قمع کرنے کے لئے دونوں فریقین مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیکر پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو عملی جامہ پہنائیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے اور کسی کو امن کی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام دینی مدارس میںطلباء کو اسلام کی قیمتی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔انہوں نے کہا کہ قیام امن میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور صحافی برادری علاقائی امن کے فروغ کے لئے مثبت اور تعمیری سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے امن کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں۔دریں اثناء اہل سنت اور اہل تشیع کے علماء کرام اورمشران نے کور کمانڈر پشاور کو امن و امان کے حوالے سے مکمل تعاون فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :