سی پیک کے ذریعے مقامی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی٬راؤ خورشید علی

پیر 10 اکتوبر 2016 16:30

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے مقامی مصنوعات کی عالمی منڈیوںتک رسائی ممکن ہوگی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یہاں کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے تین ارب عوام استفادہ حاصل کریں گے جبکہ بھارت اس تاریخی منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پراپیگنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ کئی طرح کی سازشوں میں مصروف ہے تاہم پوری قوم اور افواج پاکستان متحد ہیں اور کسی بھی پاکستان مخالف سازشوں کو ناکام بنانے اور انہیں منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اس لئے سی پیک منصوبے کو مکمل ہونے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔

متعلقہ عنوان :