گلگت بلتستان بھر میں 9 اور10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی

پیر 10 اکتوبر 2016 16:10

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) صوبائی حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔صوبائی حکومت ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان بھر میں 9 اور10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ شاہراہ قراقرم کو بھی اس سلسلے میں بند کر دیا جائے گا ٬تمام اضلاع میں ماتمی جلوسوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی ٬حساس مقامات پر پولیس کے ہمراہ جی بی سکائوٹس کے اہلکار اور جگہ جگہ سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔

مجالس عزاکے مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اس ضمن میں علماء و ذاکرین سے بھی تعاون حاصل کیا جارہا ہے٬سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ مقامہ رضا کار بھی عزا داروں کے تحفظ کے لئے چوکس رہیں گے ۔

(جاری ہے)

گلگت ٬استور ٬غذر ٬گانچھے ٬ہنزہ ٬نگر ٬شگر اور کھرمنگ میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے یہ پابندی چہلم امام حسین تک برقرار رہے گی ٬تمام اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت بلاسٹنگ ٬پٹاخے پھوڑنے ٬ فحش فلمیں چلانے اوردل آزار لٹریچر کی تقسیم پر مکمل پابندی لگا ئی گئی ہے ۔جلوسوں میں شرکت کرنے والے عزاداروں کی مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :