پاکستا ن میں زرعی شعبہ کی ترقی اور غربت میں کمی سے متعلق عالمی ادارہ خوراک (ایف اے او) کی کاوشیں لائق تحسین ہیں

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن کی ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات میں گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں زرعی شعبہ کی ترقی اور غربت میں کمی سے متعلق عالمی ادارہ خوراک (ایف اے او) کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ خوراک (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل مردم ایچ ای گرینزیٹو ڈی سلوا سے ملاقات کے دوران کیا جو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف اے او کے تعاون سے لائیو سٹاک اور پولٹری کی صنعت کے فروغ اور استحکام اور ان شعبوں کی بہت سی بیماریوں کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے ڈی جی ایف اے او سے کہا کہ وہ پاکستان کے قومی زرعی ریسرچ سسٹم (این اے آر ایس) کی ترقی اور استحکام٬ پھلوں اور سبزیوں کی بہتر نگہداشت اور پراسیسنگ سے متعلق مزید تعاون کریں تاکہ فصلوں کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے ڈی جی ایف اے او کو موجودہ حکومت کی زراعت دوست پالیسیوں کے باعث حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ ڈی جی ایف اے او نے کہا کہ صوبوں کے درمیان یکساں قومی پالیسی کا اطلاق ضروری ہے جس سے زرعی شعبہ بہتری کے راستے پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقہ کیلئے زیرو ہنگر پروگرام ضروری ہے۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کے پیش نظر زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :