تعلیمی بورڈ سکھر کا بارہویں کے سالانہ امتحانات 2016 کے نتائج کا اعلان

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے بارہویںجماعت (کامرس٬ ہومیونیٹیز اور ہوم اکنامکس گروپس) کے سالانہ امتحانات 2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق کامرس گروپ میںطالبات تینوں پوزیشنیں حاصل کر کے طلبہ سے سبقت لے گئیں٬ بلحاظ مجموعی میرٹ( طلبہ طالبات ) تینوں پوزیشنیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی طالبات نے حاصل کیں جس کے مطابق مذکورہ کالج کی طالبہ اریبہ ارم بنت محمد سلیمان شیخ نے 849 نمبروں کیساتھ پہلی پوزیشن ٬طالبہ یمنا بنت عبدالرشید وہراہ نے 827 نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ طالبہ نرما بنت شکیل احمد ملک نے 817 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انٹر ہیومنٹیز گروپ کے امتحان میں گورنمٹ ڈگر ی کالج میر پور ماتھیلو کے طالبعلم نعمت اللہ ولد رحمت اللہ کولاچی نے 810 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن٬ گورنمٹ آغا نظام الدین گرلز ڈگری کالج سکھر کی طالبہ رخسانہ بنت حافظ سراج الدین ڈول نے 802 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ گورنمٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پنوعاقل کی طالبہ نور المشعل بنت عبدالفتح قاضی نے 790 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ہوم اکنامکس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی طالبہ طوبی ٰ بنت محمد اجمل سیہگل نے 941 نمبروں کیساتھ اول پوزیشن ٬گورنمٹ کالج فار وومین خیرپور کی طالبہ کائنات بتول بنت محمد یعقوب شیخ نے 921 نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن جبکہ اسی کالج کی طالبہ ام فروا بنت شان حیدر سید نے 919 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔