نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کیلئے حکومت٬نیکٹا اور وزارت داخلہ سے جواب طلب

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاہور۔10 اکتوبر(اے پی پی ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت٬نیکٹا٬وفاقی وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ امن و امان کی بہتری کے لئے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کئے جائیں.جس پر عدالت نے وفاقی حکومت٬نیکٹا٬وفاقی وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :