ضلع کچھی میں عاشورہ کے جلوس کے روٹس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ٬ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) علی عجاز

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) علی عجاز نے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں عاشورہ کے جلوس کے روٹس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں عزاداران کی روایتی جلوس کے راستوں کو پولیس٬لیویز اور ایف سی کے جوانوں کی سیکورٹی حصار میں رکھیں گے تمام داخلی اور خارجی کو پہلے سے ہی سیل کردیا گیا ہے امن امان کو ہر حال میں برقرار رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام ہمیں کفر کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دلاتا ہے نواسہ روسول اللہ ﷺ نے یزیدیت کو جٹھلاکر حسینیت کاسر رہتی دنیا تک اونچا کردیا جس پر عالم اسلام کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں عاشورہ کے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئیں ہیں مشکوک افراد پر نظر رکھیں ہوئے ہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ہماری الولین ترجیح عاشورہ کے جلوس کو پر امن اور باحفاظت طریقوں سے انکی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر کرانا ہے جس پر سیکورٹی کے جوان ہائی الرٹ ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ضلع میں قیام امن کیلئے کسی کو بھی خاطر میں نہیں لائیں گے جو بھی قانون کی رٹ کو چیلنج کریگا اسکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :