ڈپٹی سپیکر سردار شیر گورچانی کا ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کے دفتر جا کر انکی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کے دفتر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوران کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی والدہ گذشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں۔اس موقع پر سٹاف افیسر ٹو ڈپٹی سپیکر محمد اکبر٬ رائو ماجد علی پی ار او ٬ افتخار ہزارو ی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔