نارنگ منڈی ٬ڈینگی کامشتبہ مریض تشویشناک حالت کے باعث لاہورریفر کر دیا گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)نارنگ منڈی کے گائوںسلیم پورہ میں ڈینگی کامشتبہ مریض سامنے آگیا ٬ زبیرمختار کو تشویشناک حالت میںلاہورمیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی اوارقم طارق شیخوپورہ کاسخت نوٹس محکمہ صحت حرکت میں آگیاڈی سی اوکی ہدایت پرمتاثرہ گائوںمیں مکمل طورپر سپرے کروادیاگیاتاہم دیہاتیوںنے گائوں میںگندے پانی کاطویل عرصہ سے نکاس نہ ہونے اوربے تحاشا مچھر پایاجانے پر انتظامیہ کیخلاف میاںامجداورچوہدری سعید کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیااورکہاکہ دو سالوںسے گائوںکے گھروںکاگنداپانی نکاس نہ ہونے کی وجہ سے گائوںسے ملحقہ قبرستان میں جمع ہورہاہے اورگائوںکے ارد گرد بھی پانی کھڑاہے جس کی وجہ سے ڈینگی لارواپایاگیاہے انہوںنے کہاکہ کئی بار روڈبلاک کرنے اورزبردست احتجاج کرنے کے باوجودبھی آ ب نکاس کا انتظام نہیںکیاجارہا انتظامیہ کے علم میںہونے کے باوجودبھی مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاجارہاہے اور گائوں کے ہرگھرکاکوئی نہ کوئی بچہ مچھروںکے کاٹنے کے باعث بیمارپڑاہے واضح رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق زبیرمختار ہیپاٹائٹس کامریض ہے اس کانام غلطی سے ڈینگی مریضوںکی فہرست میں شامل ہوگیاہے ۔