بھارتی ڈی ٹی ایچ رکھنے پر پیمرا کی جانب سے 4 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 15:59

بھارتی ڈی ٹی ایچ رکھنے پر پیمرا کی جانب سے 4 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بھارتی ڈی ٹی ایچ رکھنے والے افراد کو 10 لاکھ جرمانے کے ساتھ ساتھ 4 سال قید کی سزا دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے پاکستان میں بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں بھارتی ڈی ٹی ایچ رکھنے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت کوئی بھی شخص بھارتی ڈی ٹی ایچ نہ ہی رکھ سکے گا اور نہ ہی اس کی خریدو فروخت کر سکے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں پیمرا نے 15 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اس سے قبل بھارتی ڈی ٹی ایچ پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا البتہ پیمرا نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب پیمرا نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سزاؤں کا بھی تعین کر دیا ہے۔ پیمرا نے وفاقی اور صوبائی حکام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس بھارتی ڈی ٹی ایچ کی خرید و فروخت روکنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے میں پیمرا کی مدد کریں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں مصدقہ اور مجاز ڈی ٹی ایچ سروسز نہ ہونے کے سبب پاکستان کو کئی لاکھ ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :