یوم عاشور کے موقع پر بجلی کی مستحکم بنیادوں پرفراہمی کے لئے خصوصی اقدامات

پیر 10 اکتوبر 2016 15:50

پشاور۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) یوم عاشورکے موقع پر بجلی کی مسلسل اور مستحکم بنیادوں پر فراہمی کے لئے پسکو نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹیوپسکو کی ہدایت پر واپڈا ہا$س پشاور میں ایک خصوصی کرائسسز منیجمنٹ سیل قائم کردیا گیاہے ․تاکہ اس دوران کہیں پر بھی بجلی کی فراہمی میں کوئی غیرمتوقع تعطل نہ آئے , کسی بھی بریک ڈا$ن سے بچا جاسکے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں بحالی کاکام فوری طورپر کیا جاسکی․ 9 اور دس محرم کو جلوس کی گزرگاہوں اور امام باڑوں کے فیڈرز پر کوشش کی جائے گی کہ بجلی کی فراہمی مسلسل جاری رہی․۔

واپڈا ہا$س پشاور میں قائم کرائسسز منیجمنٹ سیل دن رات چوبیس گھنٹے مسلسل کام کرے گا اورکہیں پر بھی بجلی کے نظام میں نقص کی صورت میں فوری کاروائی کرے گا․کرائسسز منیجمنٹ سیل کے علاوہ سرکل اور مقامی کمپلینٹ آفیسز کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں․اور ضروری سازوسامان اور ماہرین بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود ہیں․جبکہ ٹرالی ما$نٹڈ ٹرانسفارمرز بھی سب ڈویژنز میں پہنچادیئے گئے ہیں․سنٹرل کرائسسز منیجمنٹ سیل سے فون نمبر 091-9212010,9212028 پر رابطہ کیا جا سکتا ہی․ جہاں سے اُن کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مندرجہ ذیل نمبر عوام کی سہولت کے لئے مشتہر کئے جارہے ہیں․جن پر بجلی شکایات کے ازالے کے لئے رابطہ کیا جاسکتا ہے٬ کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈاہا$س پشاور091-9212010,091-9212028٬ْ کسٹمر سروسز سنٹرپشاورسرکل پشاور091-9212523٬ْ کسٹمر سروسز سنٹرخیبرسرکل پشاور091-9217576 ٬ْکسٹمر سروسز سنٹرمردان سرکل مردان0937-9230288 / 188 ٬ْکسٹمر سروسز سنٹرسوات سرکل سوات0946-9240367 ٬ْ کسٹمر سروسز سنٹرہزارہ سرکل ایبٹ آباد 0992-9310089 ٬ْ کسٹمر سروسز سنٹربنوں سرکل بنوں ٬ْ0928-613173/611575 ٬ْ اس کے علاوہ مقامی شکایات کے دفاتر بھی ہمہ وقت کام کریں گے جہاں پر رابطے کے لئے اپنے بجلی بلوں کی پشت پر دیئے گئے ایس ڈی او کے فون نمبر یا 118 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :