کراچی ٬جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایم اے جناح روڈ سیل

سڑک ٬جلوسوں کی گزرگاہوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے ٬ پولیس کی نفری رات بھر تعینات رہے گی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں کو بند کر کے دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ کراچی میں 8 ٬9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے پولیس نے جلوسوں کی گزرگاہوں پر کنٹینرز رکھ کر سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی مختلف ٹیموں نے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر موجود دکانوں کو سیل کردیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری رات بھر ایم اے جناح روڈ کے اطراف میں تعینات رہے گی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع ایسٹ اور ضلع سائوتھ کی بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں جلوس شروع ہونے تک 3 بھر سویپنگ کریں گی جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی تمام علاقے کی تلاشی جاری رہے گی ۔