ڈاکٹر عاصم٬انیس قائم خانی٬عثمان معظم اور رئوف صدیقی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت17اکتوبر تک ملتوی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کے مبینہ علاج معالجے میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم٬ انیس قائم خانی٬عثمان معظم اور رئوف صدیقی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت17اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولت کے کیس میں گرفتارڈاکٹر عاصم٬انیس قائم خانی٬رئوف صدیقی اور عثمان معظم کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کے وکلاء نے کہاکہ دو ماہ سے ہماری درخواستوں کی سماعت نہیں ہورہی٬ جس عدالت میں ہماری درخواست جاتی ہے وہ سننے سے انکار کر دیتی ہے عدالت سے استدعا ہے آئندہ سماعت پر ہماری درخواست کی سماعت ممکن بنائی جائے۔عدالت نے وکلا کا موقف سنتے ہوئے ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہے ۔انیس قائم خانی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہے ہمیں عدالتوں سے امید ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :