سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی ضمانت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل مسترد کردی

کسی شخص کے خلاف سو سال تک گواہی پیش نہ کریں تو کیا اسے سو سال تک جیل میں ہی رکھا جائے٬عدالت کے ریمارکس

پیر 10 اکتوبر 2016 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی ضمانت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل مسترد کر تے ہوئے شعیب شیخ کی ضمانت کا حکم برقرار رکھاہے۔شعیب شیخ کی ضمانت جعلی ڈگری کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے منظور کی تھی۔

(جاری ہے)

پیرکوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی ضمانت کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے ریماکس دیئے کہ کسی شخص کے خلاف سو سال تک گواہی پیش نہ کریں تو کیا اسے سو سال تک جیل میں ہی رکھا جائے۔عدالت نے کہاکہ ایک سال تک آپ شعیب شیخ کے خلاف آپ گواہی لا نہیں سکے ۔بعد ازاں عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :