سپریم کورٹ٬شپنگ اینڈ کلیئرنگ ایجنٹس کی خدمات پر جی ایس ٹی کے معاملہ پرحکومت سندھ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

پیر 10 اکتوبر 2016 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں نے شپنگ اینڈ کلیئرنگ ایجنٹس اور فریٹ فاروڈنگ کی خدمات پر جی ایس ٹی کے معاملہ پرحکومت سندھ کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاق سمیت دیگر فریقین کو آئندہ سماعت تک کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔پیرکوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس انوار ظہیر جمالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے شپنگ اینڈ کلئیرنگ ایجنٹ اور فریٹ فارورڈنگ کی خدمات پر جی ایس ٹی سے متعلق سندھ حکومت کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کی ۔

عدالت میں حکومت سندھ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی درخواست منظور کرلی گئی درخواست میں حکومت سندھ کا موقف تھا کہ این ایف سی ایوارڈ فارمولے کے تحت شپنگ کلئیرنگ کمپنیز کی خدمات پر جی ایس ٹی عائد کیا گیا تھا حکومت نے روا سال شپنگ کلئیرنگ اور فارورڈنگ کمپنیز کی خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کیا تھا لیکن شپنگ کمپنیز اور دیگر نے حکومت سندھ کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا اور ہائی کورٹ نے شپنگ کمپنیوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا تھا۔

(جاری ہے)

شپنگ کمپنیز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ شپنگ کمپنیز وفاق کے ماتحت ہے صوبائی حکومت کے نہیں۔ عدالت نے سندھ حکومت کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو آئندہ سماعت تک کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :