خواجہ اظہار کا کے الیکٹرک سے رابطہ ٬9 اور 10 محرم کو کراچی کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دیاجائی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہارالحسن نی9 اور 10 محرم کو کراچی کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دینے کے لیئے کے الیکٹرک کے اعلی حکام سے رابطہ کیاہے۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مجالس کے مقامات پر ایمرجنسی ڈیوٹی پر عملہ تعینات کیا جائے۔