Live Updates

اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی ٬ عمران خان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخوست دائر ٬ پولیس سے ریکارڈ طلب

پیر 10 اکتوبر 2016 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف لاہور کی سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی٬ عدالت نے پولیس سے 15اکتوبر کو ریکارڈ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

مزدور رہنما شیخ مظفر نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں پولیس کی جانب سے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کرکے عمران خان نے لوگوں کو بغاوت پر اکسایا جس پر ان کیخلاف اندراج مقدمہ کے لئے پولیس تھانہ سمن آباد کو درخواست دی لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعدپولیس تھانہ سمن آباد سے 15 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :