ساہیوال٬دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار دیپالپورکے رپورٹر جاوید کنول کو 22اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) خصوصی جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال شبیر حسین اعوان نے دیپالپور کے دہشت گردی کے مقدمہ میںگرفتار دیپالپور کے ایک اخبار کے رپورٹر مولانا جاوید کنول کو 22اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

29ستمبرکو مولانا جاوید کنول کو تھانہ سٹی دیپالپور نے مذہبی منافرت (انٹر نیٹ )نیٹ ورک کے ذریعے پھیلانے کے الزا م میں 9انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہہ درج کیا تھا جس کے بعد 30ستمبر کو ملزم کو گرفتار کر لیا بعد میں 3اکتوبر کو عدالت نے ملزم کا پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا اور اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

متعلقہ عنوان :