حساس اضلاع میں موبائل فونز کو بند رکھنے کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریری طور پر وفاقی حکومت کو ارسال کردی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) نویں اور دسویں محرم الحرام کوصوبہ پنجاب کی27حساس اضلاع میں موبائل فونز کو بند رکھنے کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریری طور پر وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نی27اضلاع کو حساس قرا ردیا ہے جن میں لاہور٬ گوجرانوالہ٬ راولپنڈی٬ ملتان٬ فیصل آباد٬ جھنگ٬ رحیم یارخان٬ سرگودھا٬ اٹک٬ شیخوپورہ٬ جہلم٬ گجرات٬ سیالکوٹ اور بہاولپور ودیگر اضلاع شامل ہیں۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :