پیپلز پارٹی کا قمر الزمان کائرہ کو پنجاب کا صدر ٬ ندیم افصل چن کو جنرل سیکرٹری بنانیکا فیصلہ

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) پیپلز پارٹی نے قمر الزمان کائرہ کو پنجاب کا صدر جبکہ ندیم افصل چن کو جنرل سیکرٹری بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق قمر الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کی پیپلز پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں انہیں پنجاب بھر میں یونین کی سطح سے ڈویژنل سطح تک پارٹی کو فعال‘ منظم بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کیلئے بھی انہیں مکمل اختیار دیا جائیگا اور ان سے پارٹی کی کامیابی کے نتائج لئے جائینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے عہدیدار بننے سے پارٹی منظم اور فعال ہوگی۔