مرکزی امام بارگاہ ٬دھوبی گھاٹ خیمہ بستی عزاداراںسمیت ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

پاک فوج اور رینجرز کے جوان ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کیلئے موجود ہونگے٬٬ آنے والے جلوسوں کے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا٬ ضلع بھر میں موٹر سائیکل / سکوٹر کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بھی بند کرنے کافیصلہ

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) عاشورہ محرم میںامن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مرکزی امام بارگاہ ٬دھوبی گھاٹ خیمہ بستی عزاداراںسمیت ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی٬ پاک فوج اور رینجرز کے جوان ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کیلئے موجود ہونگے٬ آنے والے جلوسوں کے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا٬ ضلع بھر میں موٹر سائیکل / سکوٹر کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بھی بند کرنے کافیصلہ ٬ آج9 محرم الحرام کو 137مجالس اور 95جلوسوں نکالے جائیں گے جبکہ ضلع میںکل تعزیہ و ذوالجناح کے 147 جلوس نکالے جائیں گیا آن لائن کے مطابق ڈی سی او اور سی پی او نے بتایا کہ عاشورہ محرم کے موقع پر ضلع میں تعزیہ و ذوالجناح کے 147 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ عشرہ محرم کے دوران مجموعی طور پر 1281 مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے تحفظ کے لئے جامع سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ بعض علماء و ذاکرین کی زبان بندی اور ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ لائوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف قوانین و شرائط پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے ۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی ‘ امن وآشتی اور محرم انتظامات کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں ڈی سی او سلمان غنی نے امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے سلسلے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام ( 11 ۔

12 اکتوبر ) کو موٹر سائیکل / سکوٹر کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ۔اس حکم کا اطلاق خواتین اور بارہ سال سے کم عمر کے بچوں پر نہیں ہو گا جبکہ قومی شناختی کارڈ اور ادارہ کے کارڈ کے حامل میڈیا نمائندگان بھی اس حکم سے مستثنی ہونگے ۔جبکہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیصل آباد سمیت ملک بھر کے اہم اضلاع میں موبائل سروس کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آن لائن کے مطا بق ضلع فیصل آباد میں آج 09 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

09 محرم الحرام کو ضلع بھر میں137مجالس جن میں06اے کیٹگری ٬10بی کیٹگری اور 121سی کیٹگری ہیں اور 95جلوس جن میں04اے کیٹگری٬13بی کیٹگری اور 78سی کیٹگری نکالے جائیں گے۔جڑانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ39مجالس ٬اقبال ڈویژن میں32٬صدر ڈویژن میں27٬مدینہ ڈویژن میں22اور لائل پور ڈویژن میں17مجالس کا اہتما م ہوگا جبکہ 09 محرم الحرام میں95جلوس جن میںاقبال ڈویژن میں سب سے زیادہ27جلوس٬مدینہ ڈویژن میں19٬ لائل پور ڈویژن میں07 ٬جڑانوالہ ڈویژن میں23اورصدر ڈویژن میں19جلوس نکالے جائیں گے۔

جن کی سیکیورٹی کیلئے 04 ایس پی٬13ڈی ایس پی٬20انسپکٹر٬153سب انسپکٹر٬358اے ایس آئی اور3973 جوان اور2812قومی رضا کار اور ولینٹئیر بھی تعینات کئے گئے ہے اور ایلیٹ فورس کی 10ٹیموں کے ساتھ ساتھ15 QRFکی ٹیمیں بھی مجلس اور جلوس کے ارد گرد گشت کرتی رہیں گی۔ جلوسوں کے لئے 04 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچ کی جائے گی دوسرے مرحلے میںخواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹیکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میںامن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔