حیدر آباد ٹائون٬ گرفتار ہونے والے 2 مبینہ دہشتگردوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

حیدر آباد ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) گرفتار ہونے والے 2 مبینہ دہشتگردوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا٬ جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع٬ مزید اہم انکشافات کی توقع٬ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ جھال چکیاں پولیس کی طرف سے گرفتار کیے جانے والے دو مبینہ دہشتگردوں محمد عثمان عرف معاویہ٬ اور قاری محمد اعجاز کو انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا گیا٬ جہاں پر عدالت نے ملزمان کا 9 دن کا جسمانی ریمانڈ دے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے٬ جنہوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی ہے اور سرگودھا میں دہشتگردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے٬ یاد رہے کہ ملزمان کو پولیس نے چک 53 شمالی کے نزدیک سے گرفتار کیا٬ اور ملزمان سے پانچ ہینڈ گرنیڈ٬ 37 باردی گولے٬ دو خود کش جیکٹوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد٬ 7 کلاشنکوفیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد تھانہ جھال چکیاں پولیس نے دونوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ گرفتار مبینہ دہشتگرد پہلے ہی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے اور ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :