تین ماہ گزرنے کے باوجود ایم سی آئی ڈپلومیٹک انکلیو میں شٹل سروس کنٹریکٹ کیلئے ٹی او آرز کو حتمی شکل نہ دے سکی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ( ایم سی آئی ) تین ماہ گزرنے کے باوجود ڈپلومیٹک انکلیو میں شٹل سروس کنٹریکٹ کے لئے ٹی او آرز کو حتمی شکل نہ دے سکی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جون میں ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کو اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ضم کرنے سے چند دن قبل ڈی ایم اے نے شٹل سروس چلانے کے لئے کنٹریکٹ ایک متنازعہ فرم کو دیا تھا اس وقت کے سی ڈی اے چیئرمین نے اس معاملے میں مداخلت کی تھی اس کنٹریکٹ کو منسوخ کر دیا تھا اور تازہ نیلامی کے عمل کا حکم دیا تھا اسی اثناء میں ڈی ایم اے کو ایم سی آئی میں تبدیل کر دیا گیا تھا جس نے اعلان کیا کہ شفاف نیلامی چند دنوں کے اندر شروع کر دی جائے گی ۔

تاہم ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایم سی آئی نے ابھی تک ٹرمز آف ریفرنس ابھی تک مکمل نہیں کئے اور یہ الزام گردش کر رہا ہے کہ ڈی ایم اے آفیسر ابھی تک متنازعہ کنٹریکٹ کو رکھنا چاہتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہی ڈی ایم اے ٹیم جنہیں پہلے ٹھیکہ دیا تھا وہی نئے قواعد و ضوابط وضع کرنے میں مصروف عمل ہے اور میئر نے بھی ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا ۔ (جاوید)