اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ میں ترامیم کردیں

اب زرمبادلہ کا کاروبار کرنے والوں پر مالی جرمانے عائد کئے جاسکیں گی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 میں ترامیم کردیں٬ اب زرمبادلہ کا کاروبار کرنے والوں پر مالی جرمانے عائد کئے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کا کاروبار کرنے والے بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کے انتظام کو موثر بنانے کیلئے ایکٹ میں ترامیم کی گئی ہیں جس کے بعد مرکزی بینک ان اداروں پر مالی جرمانے عائد کرسکے گا۔اس سے پہلے ایکٹ کی خلاف ورزی کی صورتحال میں متعلقہ ادارے کا لائسنسں منسوخ کردیا جاتا تھا۔مرکزی بینک کے مطابق لائسنسں منسوخ کئے جانے کی سزا بعض اوقات سخت ہوتی تھی٬ پارلیمنٹ نے ترامیم کی منظوردی تھی۔۔