کوئٹہ: ایف سی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

پیر 10 اکتوبر 2016 15:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ سریاب اور مچھ سے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف سی اور حساس اداروں کے کوئٹہ کے علاقے لہری میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ٬ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا دوسری جانب ایف سی نے سریاب کے علاقے خلجی کالونی اور چاندنی چوک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ مچھ سے بھی کالعدم تنظیم کے دو افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ٬دو کلو بارود برآمد کرلیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق مچھ سے گرفتار افراد محرم میں تخریبی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ 10-16/--18

متعلقہ عنوان :