سڑکوں پرفیصلے ہوتے تو مولانا فضل الرحمن 2 لاکھ افراد لاکر حکومت تبدیل کرالیتے٬خورشید شاہ

اسلام آباد کو سیل کرنے کی بات بڑی ہے ٬ایک پارٹی بلاول سے خوفزدہ ہے٬اپوزیشن لیڈر

پیر 10 اکتوبر 2016 15:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔ اگرسڑکوں پر فیصلے ہوتے تو مولانا فضل الرحمان2 لاکھ افراد لاکر حکومت تبدیل کراسکتے ہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کو سیل کرنے کا کہہ تو دیا لیکن ایسا نہ کرسکے تو حکومت اور مضبوط ہوجائے گی۔

عمران نے اتنی بڑی بات کردی ہے کہ وہ اسلام آباد کو سیل کردیں گے۔

(جاری ہے)

وہ بہتر جانتا ہے٬ ان کی پارٹی بہتر جانتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ایک جماعت بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیوں سے خوفزدہ ہے۔ بلاول صاحب اسمبلی میں آئے٬ پارلیمنٹ کو بھی اس نے ایڈریس کیا پھر سیاست دانوں سے بھی ملے اور پارٹی والوں سے بھی ملے۔اب یہ ایکٹی وٹی شروع ہوئی ہے اور یہی خوف ایک جماعت کو ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی اب باہر آرہی ہے۔ بلاول صاحب باہر آرہے ہیں۔ ہمار ا اسپیس جو ہم نے چھینا ہے وہ واپس پیپلزپارٹی لینا چاہتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام ارکان پارلیمنٹ محب وطن ہیں۔ انہیں اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ صورت حال خطرناک ہوجائے۔۔

متعلقہ عنوان :