محرم کے پیش نظر ایمپریس مارکیٹ کی بند20 دکانوں میں چوری

پولیس نے دو چوکیداروں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردیں

پیر 10 اکتوبر 2016 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایمپریس مارکیٹ میں محرم الحرام کے موقع پر سیل کی گئی 20 دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اور نقدی چوری کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں محرم الحرام میں حفاطتی اقدامات کے پیش نظر سیل کی گئی 20 دکانوں میں چوروں نے سیل کاٹ کر دکان میں موجود نقدی لے گئے۔ پولیس کے مطابق ایمپریس مارکیٹ کی دکانوں کو محرم الحرام کی سیکیورٹی کے باعث 3 دن کے لیے سیل کیا گیا تھا٬ پولیس نے مارکیٹ کے اندر موجود دونوں چوکیداروں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :