چیچہ وطنی ٬سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ٬ دو مشتبہ افراد گرفتار

پیر 10 اکتوبر 2016 15:10

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) چیچہ وطنی میںسیکیورٹی اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا٬ پولیس کے مطابق پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے پیر کی صبح اچانک شمس پورہ کالونی کامحاصرہ کرلیا اور تین گھنٹے تک گھر گھر تلاشی کے دوران دو مشتبہ افراد شاکر اللہ ساکن باجوڑ ایجنسی اور بشیر احمد کوگرفتار کرلیا گیا٬دونوں زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے تھانہ سٹی منتقل کردیا گیا ہے٬ مشتبہ شخص بشیراحمد کے قبضہ سے بندوق 12بور بھی برآمد ہوئی۔