ایل این جی کی درآمد سے آئندہ موسم سرما میں گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی٬ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

پیر 10 اکتوبر 2016 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے آئندہ موسم سرما میں گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد شروع ہونے اور تیل و گیس کی 84 نئی دریافتوں کی وجہ سے گیس اور تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال موسم سرما میں گیس کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر رہے گی۔

حکومت تیل و گیس کی طلب میں فرق دور کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اگر ضروری ہوا تو لوڈ مینجمنٹ پر بھی عمل کیا جائے گا۔ اس وقت گھریلو‘ کمرشل‘ صنعتی‘ توانائی‘ کھاد اور سی این جی کے شعبوں کو بلا تعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے تیل و گیس کی پیداوار کے شعبہ میں نئی دریافتوں کے بعد سسٹم میں 27 ہزار 359 بیرل یومیہ خام تیل اور 631 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :