جولائی کے دوران جیولری کی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ

پیر 10 اکتوبر 2016 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی کے دوران جیولری کی برآمدات میں 41 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2016ء کے دوران 0.640 ملین ڈالر کی جیولری برآمد کی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2015ء کے دوران جیولری کی برآمدات سے 0.454 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا٬ اس طرح جولائی 2015ء کے مقابلہ میں جولائی2016 ء کے دوران جیولری کی ملکی برآمدات میں 40.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :