یوم عاشورکے سلسلہ میںپنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی چھٹیاں منسوخ

پیر 10 اکتوبر 2016 15:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) یوم عاشورکے سلسلہ میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹس پولیس کے تمام افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام عملہ کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدائت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایچ پی فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایا کہ یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کے قریب موجود چوکیوں کا عملہ بھی جلوسوں کے ہمراہ ڈیوٹی کرے گا اور یوم عاشور کے موقع پر شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید بہتر انداز میں پٹرولنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔ انہوںنے بتا یا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکار کسی بھی مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی بھی چیکنگ کر سکیں گے تاکہ کسی شر پسند کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :