الیکشن کمیشن نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی
پیر 10 اکتوبر 2016 14:40
(جاری ہے)
وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے درخواستوں پر سماعت کے اختیار کا فیصلہ کرے۔ پاکستان عوامی تحریک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم کو کام کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے حکم کے برعکس وزیراعظم کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا گیا جس پر وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں اب تک کوئی نوٹس نہیں ملا۔ وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا٬ الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر وزیراعظم کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کرے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاناما لیکس سے متعلق تمام درخواستیں مماثلت رکھتی ہیں٬ تمام درخواستوں پر اعتراضات کو اکٹھا ہی سنیں گے٬ چیف الیکشن کمشنر نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے اعتراضات پر دلائل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں۔ پیر کو ہی الیکشن کمیشن میں دیگر کیسز کی بھی سماعت ہوئی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کی بشریٰ گوہر نے پی ٹی آئی کے سینیٹر لیاقت ترکئی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی استدعا کی۔ عمران خان کی نااہلی سے متعلق شاہ نواز ڈھلوں کی درخواست کی سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حامد خان پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج نہیں کیا٬ ہم سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ سپیکر کی جانب سے بھی عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا٬ اسپیکر کے ریفرنس اور درخواست کو منسلک کر کے ایک ساتھ سماعت کرلی جائے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت بھی 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.