ہائیکورٹ بار کے جنرل ہائوس کا اجلاس 14اکتوبر کو طلب

پیر 10 اکتوبر 2016 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہائوس کا اجلاس 14اکتوبر بروز جمعہ کو طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سابق فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی رائے محمد نواز کھرل کی لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے حوالہ سے پیش کردہ قرارداد پر غور وخوص کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے جو کہ 14اکتوبر کو بوقت 11:00بجے دن کیانی ہال میں منعقد ہو گا۔