لیسکو نے 9 اور 10 محرم الحرام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 9 اور 10 محرم الحرام کو بجللی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے 9 اور 10 محرم الحرام کو گھریلو صارفین کے لیے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیسکو حکام کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو گھریلو صارفین کے لیے لوڈ شڈنگ نہیں کی جائے گی۔ البتہ صنعتوں میں آج سے جمعرات کی صبح تک لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی ، صنعتوں میں لوڈ شیڈنگ کا مقصد جلوسوں کے لیے مسلسل بجلی فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :