دبئی : نیشنل ایمبولینس نے شہریوں کی راہنمائی کے لیے پہلی ویڈیو تیار کر لی

پیر 10 اکتوبر 2016 13:44

دبئی : نیشنل ایمبولینس نے شہریوں کی راہنمائی کے لیے پہلی ویڈیو تیار ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): نیشنل ایمبولینس سروس کے حکام نے شہریوں کو حادثے کے بعد ڈرائیوروں کو کیا کام کرنے ضروری ہیں جس سے کسی کی جان بچائی جا سکے ۔ نیشنل ایمبولینس سروس کی طرف سے تین ویڈیو بنائی گئیں ہیں ۔ جن کو اگلے ماہ تک وقفے وقفے سے نیشنل ایمبولینس کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔جبکہ ان ویڈیوز کو نیشنل ایمبولینس سروس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلی ویڈیو میں حادثے کی صورت میں ڈرائیور کے بارے میں ہو گی ، جس کو ایمبولینس کے آنے اور جانے پر مشکلات نہ پیش آئیں۔ جس میں ڈرائیوروں کو ایمبولینس کو راسطہ کیسے دیناہے ۔ اور حادثے کی جگہ پر گاڑیوں کے رش کو کم سے کم کرنا شامل ہے۔ اسکے علا وہ دو مزید ویڈیوز کو اسی مہینے کے آخر میں اپلوڈ کیا جائے گا۔جس میں ایمبولینس کو اطلاع فراہم کرنے کے لیے 998اور ایمرجنسی ایپ کے استعمال کے بارے میں بتایا جائیگا۔ نیشنل ایمبولینس کے ترجمان کا کہناہے کہ ان تینوں ویڈیوز میں بہترین ٹپس دیں گئیں ہیں جن پر عمل کر کے حادثے کی صور ت میں کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے ۔