صوبے میں ہنر مند افراد ی قوت کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں٬ حبیب الرحمان

پیر 10 اکتوبر 2016 13:40

پشاور۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زکوة ٬ اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت فنیتعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔یہ بات انہوں نے ضلع بونیر میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے افسران اور اہلکاروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں ہنرمند افرادی قوت کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے صنعتی اور دیگر اداروں کو ہنر مند لوگوں کو دیگر صوبوں سے بلانا پڑتا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فنی اداروں کے ساتھ وابستہ اساتذہ کرام فن کی ترویج اور فروغ پر خصوصی توجہ دیں تا کہ صوبے کو مقامی سطح پر تربیت یافتہ افرادی قوت میسر آسکے۔ انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ضلع بونیر کو درپیش مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اس ضمن میں بہت جلد متعلقہ محکموں سے رابطہ کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔