محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ نے رواں سال ڈھائی سو سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

دہشت گردوں سے 14 بوگس شناختی کارڈزاور لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد

پیر 10 اکتوبر 2016 13:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ نے رواں سال ڈھائی سو سے زائد دہشت گردوں کو گرفتارکیا ہے٬ جن کے قبضے سے 5سو کلو گرام سے زیادہ بارودی مواد برآمد ہوا ٬ْ 5 دہشت گردوں کا تعلق داعش سے بتایاگیا ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 262 دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا جن کے قبضے سی504 کلو گرام بارودی مواد٬ 9 خودکش جیکٹس٬ 96 دستی بم٬ 20 کھلونا بم اور دیگر دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

157 دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔گرفتار دہشتگردوں میں 98 کالعدم تحریک طالبان٬ 9 کالعدم لشکر اسلام اور 5 داعش کے دہشت گرد ہیں۔ 27 دہشت گردوں کے سر کی قیمت 20.8 ملین روپے مقرر تھی۔رپورٹ کے مطابق 35 دہشت گرد مختلف مقابلوں میں مارے گئے۔ 18 دہشت گردوں کا انسداد دہشت گردی عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں۔ دہشت گردوں سے 14 بوگس شناختی کارڈزاور لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔رواں سال 17 ٹارگٹ کلرز٬17 بھتہ خوراور 11 اغواء کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایاگیا۔۔