پاکستان ریلویز نے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی مزید سخت کردی ٬ کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے علاوہ سامان کی چیکنگ کے لئے سکینر مشینیں بھی نصب

پیر 10 اکتوبر 2016 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان ریلویز نے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے٬ کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے علاوہ سامان کی چیکنگ کے لئے سکینر مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں.جبکہ پارکنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی حفاظت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں٬ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پرکلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جارھے ہیں.اسٹیشنوں پر پولیس کی نفری بھی بڑھائی گئی ہے جبکہ سامان کی چیکنگ کے لئے سکینر مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں.ریل گاڑیوں میں پولیس کے علاوہ کمانڈوز بھی تعینات کئے گئے ہیں.اور ریلوے ٹریکس کی بھی 24 گھنٹے نگرانی کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہی.موجودہ حکومت نے ریلوے کو خسارے سے نکل کر منافع بخش ادارہ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں.جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں.ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے اور مسافرخانوں کی حالت بھی بہتر کی گئی ہی.اسٹیشنوں پر موجود فوڈ اسٹالز پر معیاری اشیائ کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں . بڑے شہروں کے بعد چھوٹے شہروں میں بھی مسافروں کو آن لائن ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں.اور اب ای ٹکٹنگ کا نظام بھی شروع کیا گیا ہی.اسلام آباد سے کراچی کے لئے گرین لائن ٹرین سروس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہی.جس میں مسافروں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسی طرح کی سروسز مختلف شہروں سے شروع کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارھا ہی-دریں اثناء مسافر ٹرینوں کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کو بھی فعال بنایا گیا ہی.تاکہ ریونیو حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :