ایف آئی اے نے معیاری ویزا کے بغیر پاکستان آنے والے سعودی شہری کو ڈی پورٹ ٬ سعودی شہری کو پاکستان لانے والی ایئر لائن پر 5 ہزار جرمانہ عائد

پیر 10 اکتوبر 2016 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ایف آئی اے نے معیاری ویزا کے بغیر پاکستان آنے والے سعودی شہری فارس حسن محمد کو ڈی پورٹ کر دیا جبکہ سعودی شہری کو پاکستان لانے والی ایئر لائن کو 5 ہزار جرمانہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ایمریٹس ایئر لائنز معیاری ویزا کے بغیر سعودی شہری فارس حسن محمود٬ جس کا پاسپورٹ نمبر ایل 887489 تھا٬ کو اسلام آباد لیکر آئی۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اسے داخلہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور اسے ڈیپورٹ کرنے کیلئے واپس ایئر لائنز کے حوالے کر دیا۔ ایمریٹس لائینزپر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔