مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک کھرب 23 ارب 62 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر 10 اکتوبر 2016 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک کھرب 23 ارب 62 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں٬ حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 7 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئے ایک ارب 41 کروڑ٬ عارضی طور پر بے گھر ہونیوالے افراد کی بحالی کیلئے 42 ا رب 56 کروڑ٬ سیفران/فاٹا کیلئے 4 ارب 13 کروڑ٬ گلگت بلتستان بلاک کیلئے 4 ارب 50 کروڑ٬ اے جے کے بلاک کیلئے 2 ارب 75 کروڑ٬ واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 6 ارب 80 کروڑ٬ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 19 ارب٬ پانی و بجلی ڈویژن کیلئے 3 ارب 38 کروڑ٬ سپارکو کیلئے 40 کروڑ٬ سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کیلئے 27 کروڑ 99 لاکھ٬ ریونیو 13 کروڑ٬ ریلویز ڈویژن کیلئے 9 ارب 37 کروڑ٬ پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے 25 کروڑ٬ منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن کیلئے 2 ارب 15 کروڑ٬ پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کیلئے 45 کروڑ٬ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 6 ارب 33 کروڑ٬ صحت کی سہولیات کیلئے 5 ارب 50 کروڑ٬ داخلہ ڈویژن کیلئے 2 ارب 64 کروڑ٬ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 4 ارب 36 کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔