امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ماتمی جلوسوں و مجالس عزاء میں سکیورٹی چیکنگ کیلئے ایک راستہ رکھنے کی ہدایت

پیر 10 اکتوبر 2016 13:11

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہیوم عاشور تک امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ماتمی جلوسوں و مجالس عزاء میں سکیورٹی چیکنگ کی غرض سے صرف ایک ہی داخلی و خارجی راستہ رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ یوم عاشور کے پر امن اور خوشگوار انعقاد کیلئے تمام لائسنس یافتہ اور روایتی جلوسوں٬مجالس کے تحفظ و دیگر انتظامی امور پر عملدرآمد کیلئے جامع اقدامات کو یقینی بنایا جائے نیز اس سلسلہ میں منتظمین بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے بھر پور تعاون کریں تاکہ باہم کوششوں سے حفاظتی و انتظامی اقدامات کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم ایز کے افسران محرم کے تمام جلوسوں٬ عزا داری کی مجالس کے مقامات کا وزٹ کرکے فوری طور پر راستوں کی صفائی ستھرائی٬ سڑکوں کی مرمت ٬ وال چاکنگ کے خاتمے ٬لائٹنگ کی دستیابی٬ مرمت طلب سیوریج نظام کی درستگی اور دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں جبکہ اس سلسلہ میں منتظمین سے قریبی رابطہ رکھا جائے تا کہ کسی بھی مسئلہ کو فوری حل کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یوم عاشورکے جلوسوں کے راستوں و مجالس کے مقامات کی قریبی چھتوں پر پولیس نفری تعینات ہوگی جبکہ خواتین کی مجالس میں منتظمین سے اضافی تعاون کی ضرورت ہے تاکہ لیڈی کانسٹیبلز کے ہمراہ رضا کار خواتین چیکنگ کر سکیں ۔انہوں نے زور دیا کہ متنازعہ اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے مقررین کو ہر گز مدعو نہ کیا جائے اور تمام جلوسوں و مجالس کا آغاز و اختتام بروقت ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :