حجاز مقدس پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 89 پاکستانی الله کو پیارے ہو گئے

پیر 10 اکتوبر 2016 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت حجاز مقدس پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 89 پاکستانی الله کو پیارے ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ان میں سے 47 کا تعلق پرائیویٹ سکیم جبکہ باقی افراد کا تعلق سرکاری سکیم سے تھا۔ ان حاجیوں کی ان کے ورثاء کی اجازت سے سعودی عرب کے قبرستانوں میں ہی تدفین کر دی گئی ہے۔