کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا بھارت کی افسوسناک غلطی ہے٬ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے نہیں روک سکتی٬ موجودہ حکومت کا ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے‘ بعض لوگ ملک میں ترقی کے عمل کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں٬ منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کو مفلوج کر نے والے 2014ء کی طرح اس مرتبہ بھی بری طرح ناکام ہوں گی
وزیراعظم محمد نوازشریف کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب
پیر 10 اکتوبر 2016 13:10
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ وہ کشمیر کاز کے لئے پرعزم ہیں‘ پاکستان کشمیر کاز کی حمایت کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ برہان الدین وانی جنہیں بھارتی سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا تھا‘ ایک حریت پسند تھے اور کوئی ان سے یہ فخر نہیں چھین سکتا۔
انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو کئی چیلنجز درپیش تھے‘ ہم اطمینان بخش انداز میں ان چیلنجز پر قابو پا رہے ہیں‘ دہشت گردی کی سرگرمیاں نمایاں طور پر نیچے آئی ہیں‘ معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں توانائی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم توانائی کے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے دن رات کام رہے ہیں اور توانائی کی قلت دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں٬ 2018ء تک 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی اور 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا‘ ہم نے بھاشا ڈیم کی اراضی کے حصول کیلئے 100 ارب روپے دیئے ہیں اور اب اراضی حاصل کرلی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام فریقین کی مشاورت سے شروع ہوا جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تھر کی ترقی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں اور اس علاقے میں کان کنی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ تھر میں کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر بھی نصب کئے جارہے ہیں ایسا گزشتہ 70 برس میں نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں زرعی مصنوعات کی کمی کی بنا پر ہم اپنے کاشت کاروں کی تلافی کریں گے٬ بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے سبسڈی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 46 ارب ڈالر لاگت کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے جاری ہیں٬ اس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔ ملک میں ایک ہزار ارب روپے کی لاگت سے موٹر ویز/شاہرات تعمیر کی جا رہی ہیں٬ ہم سماجی شعبے کی ترقی پر بھی کام کر رہے ہیں٬ آئندہ 18 ماہ میں مزید کئی ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے‘ بعض لوگ ترقی کے عمل کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں وہ محض احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے لیکن اس کی حدود و قیود ہوتی ہیں٬ وہ منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ 2014ء میں وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوئے اور وہ اس مرتبہ بھی بری طرح ناکام ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.