یوم عاشور کے حوالے سے خصوصی ٹریفک کنٹرول روم اورہیلپ لائن قائم

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے یوم عاشور کے حوالے سے خصوصی ٹریفک کنٹرول روم اور ٹریفک ہیلپ لائن قائم کردی ہے جہاں شہریوں کو 24گھنٹے فری کال کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ عوام الناس سے کہاگیاہے کہ وہ مجالس عزا اور محرم کے جلوسوں کے دوران ٹریفک سے متعلقہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر فری ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر 24گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر شہریوں کو ٹریفک کی روانی کے ضمن میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ مجالس اور جلوسوں کے اوقات میں متبادل راستوں اور ٹریفک کے بہائو کی صورت حال جاننے کیلئے بھی مذکورہ ٹریفک کنٹرول روم اور ٹریفک ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :