یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوسوں کے اوقات میں متعلقہ روٹس پر غیر متعلقہ افراد کے کھڑے ہونے پر پابندی عائد

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) یوم عاشور کے موقع پر تعزیوں ٬ ذوالجناح ٬ علم اور دیگر ماتمی جلوسوں کے اوقات کے دوران متعلقہ روٹس پرغیر متعلقہ و تماشائی 5یا اس سے زائدغیرمتعلقہ افراد کے جمع ہونے ٬ گلیوں میں کھڑے ہونے ٬ چھتوں پر چڑھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت جاری کئے گئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عزاداری کے جلوسوں کے راستوں میں آنے والی عمارات ٬ دکانات و دیگر بلڈنگز کے مالکان جلوسوںکے اوقات میں نہ تو خود گلی میں کھڑے ہوں اور نہ غیر متعلقہ افراد کو چھتوں پر چڑھنے کی اجازت دی جائے ۔

انہوںنے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور مجالس و ماتمی جلوسوں میں شرکت کرنے والے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم دیگر افراد کی جانب سے خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف حسب ضابطہ سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :