یوم عاشور کے سلسلہ میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کیلئے ہدایت نامہ جاری

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) محکمہ داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کیلئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی اجنبی شخص کو کسی مجلس یا تعزیہ٬ذوالجناح٬علم وغیرہ کے جلوس میں صرف ماتمی لباس دیکھ کر بغیر تصدیق کے شامل نہ ہونے دیں اور تمام عزاداران کی مکمل احترام کے ساتھ جامہ تلاشی اس طریقہ سے لی جائے کہ جسم کا کوئی حصہ چیک ہوئے بغیر نہ رہے۔

سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ منتظمین سے اپیل کی گئی ہے کہ تعزیئے٬ ذوالجناح٬ علم وغیرہ کے جلوسوں اور مجالس میں داخلے اور باہر نکلنے کیلئے ایک ہی راستہ رکھا جائے اور ان تقریبات و جلوسوں سے کم از کم 100میٹر دور تک بیریئر لگا کر سکیورٹی حصار قائم کیا جائے تاکہ کسی شر پسند کو بد امنی پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر آنے والی عمارات پر بھی کڑی نظر رکھی جائے اور اگر کسی جگہ پر ایک آدھ روز میں کسی نئے اجنبی شخص کی آمد یا رہائش اختیار کرنے کی اطلاع ہو تو اس سے فوری طور پر ریسکیو 15٬ قریبی پولیس یا انتظامی حکام کو آگاہ کیا جائے تاکہ لاء اینڈ آرڈر کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو مکمل رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :