یوم عاشور کے موقع عوام کو کسی بھی مشکوک شخص یا مشتبہ سرگرمی و سامان کی فوری اطلاع مقررہ فون نمبر ز پر دینے کی اپیل

پیر 10 اکتوبر 2016 13:00

فیصل آباد۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) فیصل آباد میں یوم عاشور کے موقع پر ا من وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصو صی کنٹرول رومز قائم کردیئے گئے ہیں اور عوام سے ہوشیار رہنے سمیت کسی بھی مشکوک شخص یا مشتبہ سرگرمی و سامان کی فوری اطلاع مقررہ فون نمبر ز پر دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے محرم کنٹرول روم میںفون نمبرز 041-9201491٬ 041-9201492 اورفیکس نمبر041-9200212نصب کردیئے گئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عوام النا س کا یہ قانونی ٬ اخلاقی ٬ انسانی فریضہ ہے کہ وہ اپنے قرب وجوار پر کڑی نظر رکھیں اور ہوٹل ٬ ہوسٹلز٬ سرائے٬ گیسٹ ہائوسز میں کسی مشکوک شخص کے ٹھہرنے یا سماج دشمن عناصر کی فوری نشاندہی کے علاوہ مشکوک افراد بشمول نئے کرایہ داروں ٬ لاوارث اشیاء ٬ گاڑیوں ٬موٹر سائیکلوں اور دیگر مشتبہ چیزوں کی اطلاع فوری طور پر مذکورہ فون نمبرز پر دیں تاکہ یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے سمیت شرپسند عناصر کا بروقت قلع قمع یقینی بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مذکورہ کنٹرول روم یوم عاشورہ کی رات تک فنکشنل رہیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ ڈی سی او فیصل آباد کی جانب سے ایڈمن آفیسر کی زیرنگرانی محرم کنٹرول روم میں ضروری سٹاف کی 24گھنٹے کیلئے ڈیوٹیز لگادی گئی ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ مذکورہ کنٹرول روم میں محرم انتظامات کی مانیٹرنگ سمیت محرم انتظامات کے حوالے سے ضروری معلومات واطلاعات بھی وصول کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :