سی پیک کے ذریعے مقامی مصنوعات کی عالمی منڈیوںتک رسائی ممکن ہوگی‘راؤ خورشید علی

پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ذریعے خطے کے بیشتر ممالک کو فائدہ ہوگا٬پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں

پیر 10 اکتوبر 2016 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے ذریعے مقامی مصنوعات کی عالمی منڈیوںتک رسائی ممکن ہوگی٬ اور پاکستان میں صنعتی و معاشی انقلاب برپا ہو جائے گا۔ گزشتہ روز کارنر میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راؤ خورشید علی نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ذریعے خطے کے تین ارب عوام استفادہ حاصل کریں گے ۔

یہ وجہ ہے اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان لگی ہوئی ہیں جبکہ ہمارا ہمسایہ ملک بھارت مختلف حیلوں اور بہانوں سے پاکستان میں بننے والے اس تاریخی منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے منفی پروپیگندا کرنے کے ساتھ ساتھ کئی طرح کی سازشوں میں مصروف ہے تاہم پوری قوم اور پاک افواج متحد ہیں اور کسی بھی پاکستان مخالف دشمن کی ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنانے اور انہیں منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اس لئے سی پیک منصوبے کو مکمل ہونے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے باعث بلخصوص مقامی آبادی کی معاشی و اقتصادی حالت بہت بہتر ہو جائے گی اور لوگوں کو بے شمار روزگار کے مواقعے حاصل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ گوادر اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہوگا اور اس صدی کا سب سے بڑا منصوبہ کا ملک کے عوام کیلئے سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔اس منصوبے کے ذریعے پاکستان اور چین کی مصنوعات پوری دنیا میں بھیجی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہاکہ گوادر میں فری ٹریڈ زون ٬ خصوصی معاشی زون٬ کوسٹل ہائی سے اور انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی بڑی تیز ی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ یوں اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان کی حیثیت یکسر تبدیل ہو جائے گی جبکہ مرحلہ وار سی پیک منصوبے کی تیاری کے دوران ہی بہت سے علاقوں کو اس کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :