مکہ: عملہ صفائی کی ہڑتال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ تیار کر لیاہے : ایم ایم آر اے

پیر 10 اکتوبر 2016 12:40

مکہ: عملہ صفائی کی ہڑتال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ تیار کر ..

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): منسٹری آف میونسپل اینڈ رورل افئیرز ( ایم ایم آراے ) نے عملہ صفائی کی طرف سے ہڑتال کی دھمکیوں کے بعد دوسرے منصوبے پر عمل کرنے کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیاہے ۔ سعودی اخبار نے وزارتِ میونسپل افئیرز کی طرف سے بنائے جانے والے ڈرافٹ کی نقول حاصل کر لیں ہیں۔ ورکروں کی طرف سے ہڑتال کی صورت میں مشینری اور دوسرے آلات سے استعمال کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری میونسپلیٹیز میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کو بھی بلایا جائے گا۔جبکہ سکول ، کالج ، سپورٹس کلب، اینڈ سکاؤٹ کو بھی اس کام کے لیے بلایا جائے گا۔ اسکے علاوہ سپر وائزروں کو صفائی کے لیئے بلائے گئے افراد کو سکھانے کی خدمات انجام دینا ہو ں گی۔ شہریوں کو بھی گھروں کے باہر کم سے کم کوڑا پھینکنے کی ہدایت کی جائے گی۔ میونیسپلیٹیز میں کوڑا ٹھانے کے لیے استعمال ہونے والے تھیلوں کی زیادہ سے زیادہ مقدار موجود ہونی چاہیئے ۔